Pakistan Badley Gaa . . .

Posted on: September 12, 2009
3 comments so far (is that a lot?)

بدلے گا پاکستان تو بہت کچھ بدلے گا

اپنی تقدیریں اور دوسروں کا حال بھی بدلے  گا

بدل کے رہ جاہیں گے سارے نظام

تو خود ہی سوچو کہ کیا کچھ بدلے گا

نہ ہو گا مظلوم عدالتوں میں خوار

نہ گلی گلی انصاف بکے گا

امیر کے دل میں خوف ے خدا ہو گا

اور غریب بھی  خودداری سے سرشاد  ہو گا

کیا تم چاہتے ہو اسا نظام ؟

تو تمہیں خود کو بدلنا ہو گا

تم خود کو بدلو گے تو پاکستان بدلے گا ، بدلے گا پاکستان تو بوہت  کچھ بدلے گا

کیا تم بھول بیٹھے تھے  اپنی خودی کو ہی

اسی لئے تمہارا وقار تم سے چھینا گیا  ہو گا

تم  تو حاکم تھے دنیا کے لئے

آج ہو  نوکر تم نے کچھ تو ایسا کیا ہو گا

خود پے کرتے رہے  ظلم اور دوسروں پے الزام

تم سے ظالم انسان دنیا نے نہ دیکھا ہو گا

تم ڈھونڈتے رہے دوسروں کی  ترقی کے راز

تم نے خود اپنے ہی نظام کو ٹھوکرایا ہو گا

تم جو بھٹکے غیر کی چاہت میں ،تم نے اپنے چاہنے والوں کو کتنا رولایا ہو گا

لوٹ آؤ کہ ا ب بھی وقت ہے

ورنہ ساری زندگی پشتانا ہو گا

نہ ہو مایوس کہ مایوسی گناہ ہے

تمہیں اپنے گناہوں کا ازالہ کرنا ہو گا

پلٹ سکتے ہو تم دنیا کو ایک اشارے سے

تمہیں اپنے خا لق سے دل لگانا ہو گا

تم روتے تھے دنیا کے آگے ذرا سے کام کے لئے

اب دیکھنا دنیا کا ہر فصیلہ تم کو کرنا ہو گا

بدلو گے تم تو یہ نظام بدلے گا

یہ زمین یہ آسمان بدلے گا

تمھارے بدلنے کے انتظار میں ہے یہ دنیا

یہ سورج بھی کسی اور انداز سے چمکے گا


تم بدلو گے تو پاکستان بدلے گا

پاکستان بدلے گا تو بوہت کچھ بدلے گا

ہاں ضرور بدلے گا

شہزاد عقیل قریشی

3 Responses to “Pakistan Badley Gaa . . .”

  1. kashifa amir Says:

    salaam to all pakistan. hum muslim haen watan hy saara jahan hamara. every land will be pakistan if v could understand who r. .we.r still sleeping.

  2. kashifa amir Says:

    yes pakistan badley gaa when we all gets wakeup . we dont know actualy that WHO R WE.

  3. kashifa amir Says:

    AEY QUAM APNY AAP KO PEHCHANO

Leave a Reply